پی سی بی نے راشد لطیف کوچیف سلیکٹربننے کی دوسری پیشکش نہیں کی‘ ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 17:18

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ کی ناراضگی سے بچنے کے لیے راشد لطیف کوچیف سلیکٹربننے کی دوسری پیشکش نہیں کی۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ سابق کپتان راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیف سلیکٹرکی پیشکش کیے جانے پرپرنالاں تھا۔

(جاری ہے)

انگلش بورڈ کا کہنا تھا کہ راشد لطیف تاحیات پابندی کا شکارسابق ٹیسٹ کرکٹرکی حمایت کررہے ہیں اس لیے ان کی بطورچیف سلیکٹر پاکستان ٹیم نامزدگی پرانہیں قبول نہیں اوران تحفظات کا اظہارانہوں نے نجم سٹھی سے آئی سی سی کے ایک اجلاس کے دوران بھی کیا تھا۔ انگلش بورڈ نے 2009ء کے کاؤنٹی سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پرکنیریاپرتاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :