مذاکرات کے خواہشمند ہیں، بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے، طالبان ذرائع

پیر 21 اپریل 2014 17:07

مذاکرات کے خواہشمند ہیں، بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے، طالبان ذرائع

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری طرف سے پہلے دہشتگردی کی کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی ‘ہم پرحملہ ہوا تو جواب دیں گے نجی ٹی وی نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جو قیدی ابھی تک رہا کیے جاچکے ہیں وہ تحریک طالبان کے رکن ہی نہیں۔

(جاری ہے)

طالبان ذرائع نے بتایا کہ ہم پہلے بھی مذاکرات چاہتے تھے اور اب بھی چاہتے ہیں اس حوالے سے بال اب حکومت کی کورٹ میں ہے ‘ حکومت نے خود کچھ معاملات پر مشاورت کرنی ہے جس کے بعد ہمیں جواب دیا جائے گا۔

طالبان ذرائع نے بتایا کہ سیز فائر میں مزید توسیع نہیں ہوگی، حکومتی اقدامات کو دیکھ کر اپنے پاس موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کریں گے امید ہے حکومتی حلقے بھی لچک کا مظاہرہ کر کے مذاکرات کو کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :