انڈر 14 بوائز سوئمنگ اور انڈر 16گرلز جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائلز 23 اپریل سے شروع ہوں گے

پیر 21 اپریل 2014 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) سیکرٹری اسلام آباد سپورٹس بورڈ محمد اصغر نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی یوتھ انڈر 14بوائز سوئمنگ اور انڈر 16گرلز جوڈو ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز 23 سے 25 اپریل تک پی ایس بی سنٹر آبپارہ، اسلام آباد میں منعقد ہونگے جس میں اسلام آباد ٹیموں کی سلیکشن کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 28 سے 30 اپریل تک منعقد ہونگے جس میں تمام صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :