37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ23 اپریل سے کھیلی جائے گی

پیر 21 اپریل 2014 14:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ 23 سے چیچہ وطنی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس ، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس ، پنجاب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، سندھاور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 22 اپریل کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چیمپئن شپ کا فائنل 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :