پی سی بی نے کوچز کی درخواستیں شارٹ لسٹ کرلیں، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرز کے ناموں کا ایک ساتھ اعلان کیا جائیگا

پیر 21 اپریل 2014 14:24

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی درخواستیں شارٹ لسٹ کرلیں، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرز کے ناموں کا ایک ساتھ اعلان کیا جائے گا۔ہیڈ کوچ کیلئے وقار یونس اور محسن خان کے درمیان سخت مقابلہ ہے،کوچنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین وقار اور محسن میں سے کسی ایک کے نام پر تاحال متفق نہیں ہوسکے جبکہ معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق سمیت ظہیر عباس اور شفقت رانا کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دینے پر غور ہورہا ہے، کوچنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے قیام کی تجویز بھی پی سی بی میں زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :