نیب کا غیر قانونی اثاثے بنانے والے افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

پیر 21 اپریل 2014 13:47

نیب کا غیر قانونی اثاثے بنانے والے افراد کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ..

اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی اثاثے بنانے والے3782 افراد کیخلاف کارروائی کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان افراد میں 711سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی 552سابقہ ناظمین اور کونسلرز جبکہ2519 سابقہ اور موجودہ سرکاری افسران شامل ہیں۔ نیب کے ذرائع کے مطابق سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی میں سب سے زیادہ سابقہ حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ہیں جن کے دو سو گیارہ اراکین شامل ہیں۔

جبکہ مسلم لیگ ق کے153 مسلم لیگ ن کے 96۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ف کے66 ، ایم کیو ایم کے 48، تحریک انصاف کے18قومی وطن پارٹی کے16 جبکہ103افراد تعلق دیگر چھوٹی اور قوم پرسٹ جماعتوں سے ہے۔اسی طرح سابقہ ناظمین میں پانچ سر فہرست ہے اور مجموعی طور پر138کا تعلق پنجاب جبکہ خیبر پختونخواہ سے121اور بلوچستان کے 86افراد شامل ہیں۔ سرکاری افسران میں 613کا تعلق سندھ سے 534کا تعلق پنجاب سے519خیبر پختونخوا ،478بلوچستان جبکہ 809افراد کا تعلق فاٹا سے بتایا جا رہا ہے۔ نیب نے ان افراد کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ اور ان افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :