جیکولین فرنینڈس ہاؤس فل تھری میں کام کریں گی

پیر 21 اپریل 2014 12:27

جیکولین فرنینڈس ہاؤس فل تھری میں کام کریں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) جیکولین فرنینڈس اور اکشے ہاؤس فل تھری میں بھی ایک ساتھ کام کریں گے۔ فلم آٹھ اگست کو ریلیز ہوگی۔ ممبئی: (دنیا نیوز) جیکولین فرنینڈس کو فلموں سے زیادہ شہرت آئٹم سانگز سے ملی۔ بالی وڈ فلم ریس ٹو کے گانے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم ہاؤس فل ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد سری لنکن بیوٹی فلم ہاؤس فل کے تیسرے سیکوئل میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ہاؤس فل ٹو میں اداکار اکشے کمار جان ابراہم، رشی کپور اور اداکارہ آسن نے اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا تھا۔ ہاؤس فل تھری میں جیکولین فرنینڈس کےعلاوہ اداکار اکشے کمار بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ہاؤس فل تھری اس سال اگست میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :