پی سی بی 6ملازمین کی برطرفی کاحکم معطل،نجم سیٹھی کونوٹس جاری

پیر 21 اپریل 2014 12:08

پی سی بی 6ملازمین کی برطرفی کاحکم معطل،نجم سیٹھی کونوٹس جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) ہائی کورٹ اسلام آباد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے 6 ملازمین کی برطرفی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے پی سی بی چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معطلی سے متعلق 15 روز میں جواب بھی طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔ درخواست میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی جانب سے 50 ملازمین کو برطرفی کرنے سے متعلق سماعت کی گئی، عدالت نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 6 ملازمین کی برطرفی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے چیئرمین نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :