ملک بھر میں پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستوں کی وصولی شروع
پیر 21 اپریل 2014 11:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اپریل 2014ء) ملک بھر میں سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلے آیئے، پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستوں کی وصولی آج سےشروع ہوگئی ہے۔ رواں برس سرکاری حج اسکیم کے تحت 56 ہزار 684 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ وفاقی حکومت نے تمام کیٹیگریز کو ختم کرتے ہوئے صرف ایک ہی کیٹیگری کے تحت حج درخواستیں وصول کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
جس کے تحت عازمین کو لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے 2 لاکھ 72 ہزار 731 روپے جبکہ کراچی اورسکھر سے 2 لاکھ 62 ہزار 731 روپے نقد جمع کرانا ہوں گے ۔ اس کے علاوہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد کم ازکم 31مارچ 2015 تک لازمی قراردی گئی ہے۔سرکاری اسکیم کے تمام عازمین مناسک حج کی ادائیگی کے 5 دن کے دوران منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں سفر کے لئے خصوصی ٹرین استعمال کریں گے۔
(جاری ہے)
درخواستوں کی وصولی پہلے آیئے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہورہی ہے جس کے تحت مقررہ تعداد میں درخواستیں جمع ہونے کے بعد مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ درخواستوں کی وصولی کے لئے وزارت مذہبی امورنے ملک بھر کے شیڈولڈ بینکوں کو خصوصی کائونٹر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.