ملک میں دہشتگردی کاراج ہے، پارلیمنٹ کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن کا قیام لا ؤں گا،مولانااحمدلدھیانوی

اتوار 20 اپریل 2014 22:16

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) جماعت اہلسنت کے سربرا ہ و نو منتخب ایم این اے مو لانا محمداحمد لد ھیانوی نے کہا ہے کہ میں اس ملک کا نمائندہ بن کر ایسا کر دار ادا کرنا چا ہتا ہوں جس پر میر ی جماعت سمیت پوری قوم فخر کرے اور میر ی وجہ سے کبھی بھی قوم کو شر مند گی کا سامنا نہ کرنا پڑے یہ ملک دہشت گر دی کی زد میں ہے اور دہشت گرد یہا ں راج کر رہے ہیں میں اپنی پالیسیوں سے پارلیمنٹ کے ذریعہ سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن کا قیام لا ؤں گا اور ایسا قانون بنواؤں گا کہ جس سے فر قہ واریت کا ہمیشہ کے لیے خا تمہ ہو جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربرا ہ نو منتخب ایم این اے مولا نا محمد احمد لد ھیانوی نے گزشتہ روز جھنگ سے کمالیہ آمد پر ایک والہانہ استقبال کے بعد مد رسہ جامعہ فاروقیہ میں اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میرے روکنے کے باوجود جھنگ اور کمالیہ میں استقبال کیا گیا جس کی وجہ شا ہد یہ تھی کہ جب کسی حقدار کو اس کا حق ملتا ہے تو پھر چہروں پر خوشی بھی آتی ہے اور لوگ خوشیا ں بھی مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری کا میابی کو پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں جشن کی صورت میں منایا گیا انہوں نے مزید کہا کہ میر ا عنوان نا موس صحابہ  کا تحفظ ہے میں اس پر اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا میری کامیابی تمام مکاتب فکر کے علما ء اکرام اور ذمہ داران کے لیے باعث مسرت ہے جس طرح مجھے کمالیہ اور جھنگ میں عوام اور انتظامیہ نے امن کی علا مت قرار دیا اسی طرح میں پارلیمنٹ میں بھی امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا مولا نا نے اپنے مخالفین کے حوالے سے کہا کہ ہم پھول کی پتیوں کی طرح ہیں ہمارا کام خوشبو بکھرنا ہے مولا نا محمد احمد لد ھیانوی اپنے خطاب کے دوران کئی بار اشک بار ہو ئے اور لوگوں کی محبت کا شکر یہ ادا کرتے رہے اس موقعہ پر جماعت کے اہم عہد یداران رائے نجیب اللہ خاں ،قاری محمد اسلم فاروقی،عمر فاروق لد ھیانوی،قاری لطف اللہ لد ھیانوی ،اور محمد اسلم گجر سمیت سینکڑوں افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :