اسسٹنٹ انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس(آپریشنز) اسلام آ بادنے شرپسند عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے جا مع سیکو ر ٹی پلا ن تشکیل دیدیا، جوائنٹ پٹرولنگ اور پکٹس کے قیام سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مل کر کارروائی کارآمد ثابت ہو گی، سلطان اعظم تیموری

اتوار 20 اپریل 2014 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) وفا قی وزیر داخلہ چوہد ری نثا ر علی خا ن کی خصوصی ہد ا یا ت پراسسٹنٹ انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس(آپریشنز) اسلام آ باد سلطان اعظم تیموری نے جڑ واں شہر و ں میں جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کے لیے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ایک جا مع سیکو ر ٹی پلا ن تشکیل دیا ہے تا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔

اس پلان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس اور پنجاب ایلیٹ فورس کی مشترکہ گشت شروع کر دی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں کے بارڈرز ایریاز پر مشترکہ پکٹس بھی قائم کر دی گئی ہیں اور پٹرولنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق اسسٹنٹ انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس(آپریشنز) اسلام آ باد سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ جڑواں شہر و ں میں جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی اور شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لیے ایک جا مع سیکو ر ٹی پلا ن تشکیل دیا گیا ہے تا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام آباد پولیس اور پنجاب ایلیٹ فورس کا مشترکہ گشت شروع کر دیا گیا ہے ۔مشترکہ گشت میں ایلیٹ کی آٹھ گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں ہر ایک گاڑی میں پانچ ایلیٹ جوان اور تین اسلا م آباد پولیس کے اے ٹی ایس کمانڈوز ہوں گے ۔اسی طرح اسلام آ با د اور راولپنڈ ی داخلی و خا رجی راستو ں پر مشتر کہ پولیس پکٹیں بھی لگا ئی گئی ہیں اور مشترکہ گشت بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے مشترکہ گشت کے لئے تین بیٹس بنائی گئی ہیں پہلی بیٹ میں کورال سے فیض آباد ،دوسری بیٹ میں فیض آباد سے پیر ودھائی موڑ اور تیسری بیٹ میں ترنول چوک تا مارگلہ ہلز شامل ہیں ۔ان علاقوں میں مختلف جگہوں پر مشترکہ ہالٹنگ پوائنٹس بھی لگائے گئے ہیں جن پر چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ان بیٹس میں جڑواں شہروں کی پولیس کے جوان گاڑیوں اور موٹر سائیکلز پر مشترگہ گشت کریں گے ۔

اے آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے اس پلان کے بارے میں بریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ گشت کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی سکیورٹی کو جوائنٹ کوارڈینیشن سے مزید بہتر بنانا ہے اس کے علاوہ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ڈکیت گروہ ،کار لفٹرز،مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تھانوں میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لئے جوائنٹ سرچ آپریشن اور جوائنٹ Mock Excercises بھی کی جائیں گی ۔اے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جوائنٹ پٹرولنگ اور پکٹس کے قیام سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مل کر کارروائی کارآمد ثابت ہو گی اور جڑواں شہروں کو کرائم سے پاک اور سکیورٹی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے گااور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا ۔