سکردو، چیلاس، گلگت سمیت پورے گلگت بلتستان میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ،صوبائی حکومت نے ہسپتالوں کی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تمام مطالبات حل نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال شروع کر دی جائیگی ،مظاہرین

اتوار 20 اپریل 2014 19:09

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر نو نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے چھٹے روز بھی اسکردو، چیلاس، گلگت سمیت پورے گلگت بلتستان میں دھرنوں کا سلسلہ جاری رہا ،صوبائی حکومت ہسپتالوں کی فیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جنرل اسٹورز اور میڈیکل اسٹورز کھول دئیے گئے جبکہ ، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں گزشتہ چھ روز سے معطل رہیں جبکہ یادگار شہداء پر جاری مرکزی دھرنے میں لوگوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہونے لگا گلگت اور چیلاس میں بھی ہزاروں لوگوں کا اتوار کو دھرناجاری رہا جہاں مظاہرین نے چیلا س میں گزشتہ روز سے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا صوبائی حکومت نے سرکاری ہسپتالوں سے فیسوں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ گندم کی سبسڈی کی بحالی کیلئے ثمری وفاقی حکومت کو بھیجنا کا فیصلہ کیا گیا سکردو اور گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے دھرنوں میں شریک مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تمام مطالبات حل نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال شروع کر دی جائے گی۔