ملک میں آن لائن بینکنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھاگیا

اتوار 20 اپریل 2014 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)ملک میں آن لائن بینکنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھاگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کی 95 فیصد برانچیں آن لائن ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی اکتوبر سے دسمبر تک کی سہ ماہی جائزہ رپورٹ کے مطابق بینکوں کی آن لائن برانچوں کی تعداد 10596ہو گئی ہے جن سے تین ماہ کے دوران سات سو چار ارب روپے کا لین دین ہوا۔ ملک میں موبائل بینکاری کے رجسٹرڈ استعمال کنندگان کی تعداد بھی پندرہ لاکھ پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اے ٹی ایم کی تعداد 7684 پر پہنچ گئی جبکہ چوبیس بینک انٹرنیٹ بنکاری خدمات فراہم کر رہے ہیں۔