دیپیکا پر ہر کپڑا اچھا لگتا ہے وہ جو چاہیں پہن سکتی ہیں‘کرینہ کپور،فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لیے کپڑے کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کر دیتا ہے‘دیپیکا

اتوار 20 اپریل 2014 14:19

دیپیکا پر ہر کپڑا اچھا لگتا ہے وہ جو چاہیں پہن سکتی ہیں‘کرینہ کپور،فیشن ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)دیپیکا پاڈوکون کے لباس اور اسے زیب تن کرنے کے انداز سے اگر آپ متاثر ہیں تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں لیکن نقل کرنے میں شاید دانشمندی نہیں ہے۔ ایسا دیپکا کا اپنا خیال ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دلربا انداز اور فیشن کے معاملے میں نمایاں رہنے والی اداکارہ دیپکا کہتی ہیں کہ ’فیشن کسی شخص کی پرسنالٹی کا تعارف ہوتا ہے۔ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لیے کپڑے کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کر دیتا ہے، اس لیے ہمیشہ وہی پہننا چاہیے جو آپ پر پھبتا ہو۔بالی وڈ میں سونم کپور اور دیپکا پاڈوکون کے لباس اور انداز کی تعریف ہوتی ہے۔ ایک بار اداکارہ کرینہ کپور نے کہا تھا کہ دیپکا پر ہر کپڑا اچھا لگتا ہے وہ جو چاہیں پہن سکتی ہیں۔