یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ 22 اپریل سے شروع ہوگا، دفاعی چیمپئن بائرن میونخ،چیلسی، ریال میڈرڈ، اور اٹلیٹکو میڈرڈکی ٹیمیں ٹاپ فور میں پہنچ چکی ہیں

اتوار 20 اپریل 2014 14:14

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ 22 اپریل سے شروع ہوگا۔ لیگ کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا کا پہلا سیمی فائنل میچ چیلسی اور اٹلیٹکو میڈرڈکی ٹیموں کے درمیان میڈرڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ ریال میڈرڈ اور دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ 22 اپریل سے شروع ہوگا۔