قومی جونیئر ٹینس ٹیم ڈیوس کپ فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے 25 اپریل کو ملائیشیا روانہ ہوگی

اتوار 20 اپریل 2014 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) چار رکنی قومی جونیئر ٹینس ٹیم ڈیوس کپ فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے 25 اپریل کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی نے بتایا کہ جونیئر ڈیوس کپ ٹائی فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ 27 اپریل سے 3مئی تک ملائیشیا کے شہر کُوچنگ میں کھیلی جائے گی جس میں محمد مدثر‘ زاہد محمد اور محمد مذمل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :