سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ، پرستار وں کی طرف سے تنگ کئے جانے پر متعدد اداکاراؤں نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا

اتوار 20 اپریل 2014 13:12

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ہو گئیں ، پرستار وں کی طرف سے تنگ کئے جانے پر متعدد اداکاراؤں نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں تقریباً تمام مرد و خواتین اداکار وں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے نام سے اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں جہاں وہ نہ صر ف اپنی سر گرمیوں سے آگاہی دیتے ہیں بلکہ اپنے پرستاروں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے خواتین اداکارائیں شدید مشکلات کا شکار ہیں جنکے پیج پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور بعض اوقات انکار یا جواب نہ دینے پر انکے لئے انتہائی غلط الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بعض اداکاراؤں نے اپنے اصل نام سے بنائے جانے والے اکاؤنٹس بند کر دئیے ہیں اور انہوں نے دوسرے ناموں سے اکاؤنٹس بنا کر اپنے چند قریبی دوستوں کو اس سے آگاہی دی ہے جبکہ کئی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر رابطے ہی منقطع کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :