بی جے واٹلنگ دورہ انگلینڈ کیلئے نیوزی لینڈ اے ٹیم کی قیادت کریں گے،غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، مائیک ہیسن

اتوار 20 اپریل 2014 13:03

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء)بی جے واٹلنگ دورہ انگلینڈ کے دوران نیوزی لینڈ اے ٹیم کی قیادت کریں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوی اے ٹیم انگلینڈ میں سری لنکا اے، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ لائنز کے خلاف ایک روزہ میچز جبکہ کینٹ اور سرے کے خلاف تین روزہ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اور غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اے ٹیم دورے کا آغاز 31 جولائی کو نارتھمٹن شائر کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے کرے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں بی جے واٹلنگ کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہمیش بینوئٹ، ڈین براؤنلی، کولن ڈی، اینٹن ڈیوچ، گرانٹ ایلیٹ، میٹ ہنری، سکاٹ کوکلجن، ٹام لیتھم، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، کولن منرو، ہمیش رتھرفورڈ، ایش سودی، ٹوڈ ایسٹل، مچل بریسویل اور مارک کریگ شامل ہیں۔