انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈز کے درمیان اے ٹیموں کیلئے باہمی سیریز کا معاہدہ طے پا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہو گا

اتوار 20 اپریل 2014 13:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈز کے درمیان آئندہ تین برسوں کیلئے اے ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا آغاز آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر کورے وان زائل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ بورڈ کے ساتھ اے ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کے معاہدے کا مقصد مضبوط اے ٹیم تشکیل دینا ہے اور ہمیں سینئرز کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی ، معاہدے کے تحت انگلینڈ لائنز کی ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد جنوبی افریقہ کی اے ٹیم جوابی دورے پر انگلینڈ آئیگی۔

متعلقہ عنوان :