حکومت طالبان مذاکرات سے مطمئن ہیں مگراب اسلام آباد میں ہونے چاہئیں،سراج الحق ،بھارت سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کی جائے،مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کا کام ہے،ارکان نے بھاری ذمہ داریاں کندھوں پر ڈال دی ہیں اعتماد پر پورااتارنے کی کوشش کروں گا،کراچی کے حالات پر ہر شہری کا دل خون کے آنسو رورہاہے،انٹرویو

اتوار 20 اپریل 2014 12:46

حکومت طالبان مذاکرات سے مطمئن ہیں مگراب اسلام آباد میں ہونے چاہئیں،سراج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) نومنتخب امیرجماعت اسلامی اورصوبہ خیبر پختونخواکے سینئر وزیرسراج الحق نے کہاہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے عمل سے مطمئن ہیں،سابق صدرپرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کا کام ہے ،ارکان نے بھاری ذمہ داریاں کندھوں پر ڈال دی ہیں اعتماد پر پورااتارنے کی کوشش کروں گا،عوام کو اشرافیہ کے خلاف اٹھنا ہوگا،بھارت سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کی جائے، کراچی کے حالات پر ہر شہری کا دل خون کے آنسو رورہاہے،پرامن کراچی ہم سب کے مفاد میں ہے،کراچی میں امن کی خاطرہمیں سوچ سمجھ کر اورسخت فیصلے کرنا ہوں گے،نومنتخب امیر جماعت اسلامی اورصوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیرسراج الحق نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اس وقت ہم سب کی ترجیحات میں سرفہرست امن کا قیام ہے،ایک بار امن قائم ہوجائے تو اس کے بعد کاسلسلہ بھی انشاء اللہ امن ہی کے راستے آگے بڑھتارہے گا اوریہ حقیقت دنیا مانتی ہے کہ جنگ اورتشددصرف جنگ اورتشددکو ہی جنم دیتاہے،اس لیے مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہے،انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات اسلام آباد میں کرے ،اگر حکومت طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتی توحکومت خیبر پختونخوا پشاورمیں بات چیت کا اہتمام کرسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح جنگ سے متاثرہ پچاس ہزار افرادکو دوبارہ ان کے گھروں میں آبادکرناہے،انہوں نے کہاکہ افغانستان ایک خودمختارملک ہے افغانوں کو اپنے عقیدے کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا مکمل اختیارہوناچاہیے کسی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ وہاں مداخلت کرے،سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کے لیے جوقربانیاں دی ہیں وہ ضروررنگ لائیں گی،جماعت اسلامی کشمیریوں کی تحریک میں ان کے ساتھ ہے،تنازعہ کشمیر کو ہرفورم پر اٹھائیں گے،ضرورت اس امرکی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اقدامات کرے ،بھارت سے بات چیت میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک بات کی جائے،انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات پر ہر شہری کا دل خون کے آنسو رورہاہے،پرامن کراچی ہم سب کے مفاد میں ہے،کراچی میں امن کی خاطرہمیں سوچ سمجھ کر اورسخت فیصلے کرنا ہوں گے۔