سکھر ،مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ، زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ،جائے حادثہ کے قریب مدرسہ کے طلبہ اور اہل علاقہ سب پہنچے،کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ، بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں، حادثے میں بس کا ڈرائیور جاں بحق اور ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے ، ایدھی رضا کار ۔ تفصیلی خبر
اتوار 20 اپریل 2014 12:46
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پنوں عاقل کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے ، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،جائے حادثہ کے قریب مدرسہ کے طلبہ اور اہل علاقہ سب پہنچے، بس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں۔
اتوار کو ڈیرہ غازی خان سے کراچی آنے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر پنوں عاقل چھاؤنی کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 42افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پرپہنچیں جنہوں نے بس میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر متعلقہ ہسپتال پنوں عاقل، سول ہسپتال سکھر اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، طبی عملے نے 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے واقعہ کے بعد ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.