حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم

اتوار 20 اپریل 2014 12:30

حکومتی کمیٹی سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے، پروفیسر ابراہیم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم چند روز میں ملاقات ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کے دوران پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں میں توسیع کے لئے کوششيں کی جارہی ہیں تاہم انہیں طالبان سے رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے دونوں فریقین سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں پیش آنے والی مشکلات میں خاصی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

طالبان مزاکراتی کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ان کا حکومت سے بھی رابطہ ہے، موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آئندہ چند روز میںدونوں کمیٹیوں کے ارکان کی ملاقات ہوگی تاہم اب تک اس کے لئے وقت اور جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :