پنوں عاقل : مسافر کوچ ٹریلر میں خوفناک تصادم،6 بچوں ،5 خواتین سمیت 42 افراد جاں بحق

اتوار 20 اپریل 2014 12:17

پنوں عاقل : مسافر کوچ ٹریلر میں خوفناک تصادم،6 بچوں ،5 خواتین سمیت 42 ..

پنوں عاقل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2014ء) پنوں عاقل کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں ہولناک تصادم ہو گیا ، چھ بچوں اور پانچ خواتین سمیت بیالیس افراد موت کے گھاٹ اتر گئے۔ ڈیرہ غازی خان سے کراچی جانے والے مسافر کوچ پر بیٹھے ، درجنوں مسافروں کے لئے یہ ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا جب پنوں عاقل کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

ہولناک حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو تعلقہ ہسپتال پنوں عاقل منتقل کیا گیا۔ ہسپتال پنوں عاقل میں بیڈ اور دیگر سہولیات نہ ہونے سے زخمیوں کو ہسپتال کے فرش پر ہی لٹا کر ان کی مرہم پٹی کی جاتی رہی جبکہ ہسپتال میں بھی صرف ایک ہی ڈاکٹر موجود تھا۔انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو سکھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔چھ بچے اور پانچ خواتین بھی اس حادثے کا شکار ہوئے۔مرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ڈیرہ غازیخان ، ملتان اور کوٹ ادو سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :