جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے دو جنگی جہازوں کی پاکستان آمد،جاپانی جہازوں کے دورے سے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا،پاکستان نیوی

ہفتہ 19 اپریل 2014 00:11

جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے دو جنگی جہازوں کی پاکستان آمد،جاپانی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے دو جنگی جہاز SAMIDARE (DD-106)اور SAZANAMI (DD-113) کیپٹن ہیرو آکی تاجری کی قیادت میں یہاں پہنچے۔ جاپانی جہازوں کے دورے سے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔ جاپانی جہازوں کے کمانڈنگ افسر نے پاک بحریہ کے سینئر افسران سے ملاقاتیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

جاپانی جہازوں کے قیام کے دوران متعدد تربیتی سرگرمیوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے گفت و شنید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کھیلوں کے دوستانہ مقابلے منعقد کیے گئے اور جاپانی وفد نے پاک بحریہ کے مختلف یونٹوں کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے اختتام پر جاپان کے بحری جہاز پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقیں بھی کریں گے۔ اس نوعیت کے دورے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ ان حکومتی پالیسیوں کے عین مطابق ہیں جن کا مقصد علاقائی اور غیر علاقائی ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو وسعت دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :