پاکستان چین اقتصادی راہداری ورکنگ گروپ کے وفد کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

ہفتہ 19 اپریل 2014 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) پاکستان چین اقتصادی راہداری ورکنگ گروپ کے وفد نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور کا دورہ کر کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی ۔ وزیر ریلوے نے وفد کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے میں اہم ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ گوادر سے کاشغر تک مجوزہ ریل رابطے پر کام کر رہا ہے جس کے سلسلے میں وہ گوادر سے ہوتے ہوئے کراچی اور پھر لاہور پہنچے ہیں جہاں ان کے اعزاز میں وزیر ریلوے نے عشائیہ بھی دیا ۔

چائنہ پاک ورکنگ گروپ میں چائنہ ریلوے کے ماہرین کے علاوہ ریلوے کے سینئر افسران بھی شامل ہیں جو ML-1 پر تفصیلی سروے میں مصروفِ عمل ہیں۔ ملاقات میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ورکنگ گروپ کو ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مہمانوں کو ہر طرح سے تعاون دیا جائے۔