موسم کی صورتحال میں بہتری اور شارٹ فال میں کمی کے باوجودلوڈ شیڈنگ جاری

ہفتہ 19 اپریل 2014 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) موسم کی صورتحال میں بہتری اور شارٹ فال میں کمی کے باوجودلوڈ شیڈنگ جاری ہے ، مختلف علاقوں میں بغیر اطلاع مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی گئی جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11500میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ پیداوار9900میگا واٹ رہی ۔ ہائیڈل سے 3400‘تھرمل سے 1285اور آئی پی پیز سے 5215میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مختلف شہری علاقوں میں یہ دورانیہ 6سے 8جبکہ دیہی علاقوں میں 11سے 13گھنٹے رہا ۔تاہم مختلف علاقوں میں مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :