لاہور ،عمر اکمل کو 3مئی کو عدالت طلب کر لیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 22:52

لاہور ،عمر اکمل کو 3مئی کو عدالت طلب کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) مقامی عدالت نے قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو اپنی شادی کے موقع پر ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں 3مئی کو طلب کرلیا ۔ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ واہگہ ٹاؤ ن کی عدالت میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کے خلاف ون ڈش اور رات دیر تک شادی کی تقریب جاری رکھنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے دیئے گئے دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمر اکمل کو 3مئی کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کردیئے ۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی سے ہوئی ہے، اس حوالے سے 16اپریل کو نجی فارم ہاؤس میں ان کی مہندی کی تقریب تھی، پولیس نے ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :