قلیل عرصہ میں شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،شوکت یوسفزئی،خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور جیسے اہم ادارے کے ثمرات سے صوبے کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں،صوبے میں میڈیکل ریسرچ کی بہت ضرورت ہے جسے سابقہ حکومتوں میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس اہم ادارے کو یکسر نظر اندازکیا گیا،صوبائی وزیرصنعت کامیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 اپریل 2014 21:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صنعت و حرفت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قلیل عرصہ میں شعبہ صحت میں جو انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ان کی نظیر صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور جیسے اہم ادارے کے ثمرات سے صوبے کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں اور عرصہ درازسے ایجوکیشن اور ریسرچ کے میدان میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر میڈیکل کالج پشاور(کے ایم سی) میں منعقدہ عالمی کانفرنس” میڈیکل ایجوکیشن اور ریسرچ“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کے ایم سی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ اور ادارے کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جس کے قیام سے نہ صرف میڈیکل کالجوں کے انتظامی امور بلکہ طلبہ کو حصول تعلیم میں آسانیاں بھی میسر آئی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ کہ اس صوبے میں میڈیکل ریسرچ کی بہت ضرورت ہے جسے سابقہ حکومتوں میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس اہم ادارے کو یکسر نظر اندازکیا گیالیکن اب موجودہ حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں ایشیاء کا پہلا انسولین بینک قائم کرکے تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسولین بینک کے قیام سے شوگر کے مریض مکمل استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کر رہی ہے۔اسی طرح اس سال مئی میں اس صوبے کا پہلابرن سنٹر بھی مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کو خود مختاراور بااختیار بنا دیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ صوبے میں بند صنعتوں کی نہ صرف بحالی اولین ترجیح ہے بلکہ بند صنعتوں کو فعال کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنائیں گے۔قبل ازیں وزیر صنعت شوکت یوسفزئی نے شعبہ طب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے پروفیسرز اور ڈاکٹرز میں اسناد بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے وزیر صنعت کو سوینر بھی پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.