ایران ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 13افغان باشندوں کو پھانسی دیدی گئی،تمام افرادکو 24گھنٹے کے دوران سیستان بلوچستان میں پھانسی دی گئی،لاشیں حوالے نہ کرنے پر افغانستان کا احتجاج

ہفتہ 19 اپریل 2014 21:49

ایران ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 13افغان باشندوں کو پھانسی دیدی گئی،تمام ..

کابل/ایران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) ایران نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں 13افغان باشندوں کو پھانسی دیدی،ادھر افغانستان نے لاشیں حوالے نہ کرنے پر احتجاج کیاہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنرترجمان سنت اللہ تیموری نے بتایاکہ پھانسی پر لٹکائے جانے والے افغان باشندے افغانستان میں روزگارکی تلاش میں آئے تھے ،انہوں نے بتایاکہ ہفتہ کوچھ افغان شہریوں کو پھانسی دی گئی جن میں سے چارکا تعلق ضلع کلفغان اوردوکاتعلق دیگر شہروں سے ہے،جبکہ ایک روزقبل پھانسی پر لٹکائے جانے والے سات افرادکا تعلق صوبہ تکارسے ہے،پھانسی دیئے جانے والوں کی عمریں 20سے 26سال کے درمیان ہیں،انہوں نے کہاکہ ابھی کئی پھانسی کے منتظر افغان باشندے ایرانی جیلوں میں قید ہیں اورانہیں کسی بھی وقت پھانسی پر لٹکایاجاسکتاہے، اس حوالے سے ایران نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیاہے ادھر افغان حکام نے پھانسی کے بعد لاشیں حوالے نہ کرنے پر احتجاج کیاہے، لواحقین نے مطالبہ کیاکہ پھانسی دیئے جانے کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی جائیں تاکہ وہ ان کی آخری رسومات اداکرسکیں۔