لاڑکانہ، مشتعل قیدی بیرکوں کی چھتوں پرچڑھ گئے، 5اہلکار یرغمال

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:23

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) لاڑکانہ میں قیدی جیل انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چھتوں پر چڑھ گئے اور جیل کے پانچ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

(جاری ہے)

قیدیوں کی جانب سے احتجاج کے دوران اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سینٹرل جیل لاڑکانہ کی انتظامیہ نے احتجاجی قیدیوں سے مذاکرات شروع کردیئے۔ذرائع کے مطابق قیدیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں دی جارہیں، جبکہ عدالتوں میں زیر سماعت ان کے مقدمات کی تاریخوں پر رشوت کے بغیر انھیں نہیں لے جایا جاتا اور بغیر رشوت انہیں ملاقات کے لے آنے والے افراد سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :