وفاقی حکومت نے بی ایل اے سمیت تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعظم نے منظوری دیدی ، جن سے حکومت رابطے میں ہے ناراض بلوچ انہیں نہیں مانتے ، وزیر اعظم صاحب آپ خود مداخلت کریں ، عبد القادر بلوچ کی درخواست ، ناراض بلوچوں کی اکثریت بیرون ممالک میں مقیم ہے جن میں حربیارمری،جاوید مینگل لندن میں ،خان آف قلات سلمان داوٴد شامل

ہفتہ 19 اپریل 2014 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) وفاقی حکومت نے بی ایل اے سمیت تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بات چیت شروع کر نے کی منظور ی بھی دیدی ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ وزیراعظم کی توجہ دلائی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کابینہ کے اجلاس کے دور ان کہا تھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ خود مداخلت کریں تاکہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لایا جائے عبد القادر بلوچ نے بتایا کہ جن سے حکومت رابطے میں ہے ناراض بلوچ انہیں نہیں مانتے۔ وفاقی وزیر کی درخواست کے بعد بی ایل اے سمیت تمام ناراض گروپوں سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا گیاہے جس کی باقاعدہ منظوری وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دیدی واضح رہے کہ ناراض بلوچوں کی اکثریت بیرون ممالک میں مقیم ہے جن میں حربیارمری،جاوید مینگل لندن میں ،خان آف قلات سلمان داوٴد شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :