پرویز مشرف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ

ہفتہ 19 اپریل 2014 19:32

پرویز مشرف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف علاج کے غرض سے اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو رینجرز اور پولیس کی سخت سیکیورٹی کے حصار میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لایا گیا جہاں وہ پرائیویٹ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کراچی کے لئے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی کراچی آمد پر ٹرمنل ون کو طیارے کی لینڈنگ کے لئے احکامات موصول ہوگئے تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روٹ پلان میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کراچی میں نیول اسپتال پی این ایس شفاء میں اپنا علاج کرائیں گے اور ڈاکٹرز نے بھی انہیں سفر کی اجازت دے دی ہے۔ سابق صدر کی کراچی روانگی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ کراچی میں ان کی سیکیورٹی کی تمام ذمہ داریاں محکمہ داخلہ سندھ کے سپرد کردی گئیں۔واضح رہے کہ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث 3 ماہ راولپنڈی کے آرمڈ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں زیر علاج رہنے کے بعد چند روز قبل ہی اپنے اسلام آباد میں فارم ہاؤس چک شہزاد منتقل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :