انوشکا شرما نے کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی

ہفتہ 19 اپریل 2014 16:13

انوشکا شرما نے کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اماں جی کے انکار کے انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ کمرشل میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوجانے والے ویرات کوہلی کے بارے خبریں گرم تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم ان دونوں کے درمیان کوہلی کی اماں جی حائل ہوگئیں جنہوں نے صاف انکار کردیا کہ کوہلی ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ انکے سر سہر سجادیاجائے۔

دبے لفظوں میں دیئے جانے والے پیغام کو بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے لئے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اداکاری پر اپنا فوکس کرلیا حال ہی میں خبریں گرم تھیں کہ دونوں کو ایک ساتھ کمرشل میں کام کرنے پیشکش ہوئی تھی تاہم انوشکا شرمانے یہ کہہ کرمعذرت کرلی کہ جن تاریخوں میں کمرشل شوٹ کرنا ان دنوں وہ ممبئی ویلوٹ کی عکس بندی میں مصروف ہونگی لہذا وہ یہ کمرشل نہیں کرسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :