سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد پر فالج کا حملہ، اسپتال داخل
ہفتہ 19 اپریل 2014 15:19
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پاکستان کے مایا ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کو فالج کے حملے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حنیف محمد کو کراچی میں آج صبح فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
(جاری ہے)
اس سے پہلے گزشتہ سال لٹل ماسٹر حنیف محمد برطانیہ سے جگر کے کینسر کا علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے۔ ایک ہفتہ قبل وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے حنیف محمد کی رہائش گاہ پر ان ملاقات کی اور حکومت کی طرف سے علاج معالجے کے لئے 50 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.