فالکن 9 راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے سپلائی لے کر روانہ کردیا گیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 14:44

فالکن 9 راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے سپلائی لے کر روانہ کردیا ..

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء)فلوریڈا کے اسپیس اسٹیشن سے فالکن 9 نامی بغیر پائلٹ راکٹ 5 ہزار پاوٴنڈ وزنی کارگو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ کردیا گیا۔سائنسی تجربات کا سامان اور دیگر اشیا لے کر ڈریگن کیپسول تیسری بار خلا میں بھیجا گیا راکٹ کے اتوار تک پہنچنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ راکٹ دو سو آٹھ فٹ طویل ہے اور اسے سائنسی آلات بنانے والی ایک نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ راکٹ کے کل تک خلائی اسٹیشن پہچنے کی توقع ہے۔ خلا میں قائم لیبارٹری سو ارب ڈالرز کی لاگت سے بنائی گئی ہے،یہ خلائی اسٹیشن پندرہ ممالک کی مشترکہ ملکیت ہے۔راکٹ کو گزشتہ ماہ روانہ ہونا تھا،لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کے بنا پر التوا کا شکار تھا۔