سچ بولنے میں جو سکون ہے اس سے دل مطمئن رہتا ہے ‘ اداکارہ ثناء

ہفتہ 19 اپریل 2014 14:32

سچ بولنے میں جو سکون ہے اس سے دل مطمئن رہتا ہے ‘ اداکارہ ثناء

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ سچ بولنے میں جو سکون ہے اس سے دل مطمئن رہتا ہے ، معاشرے میں جھوٹ بولنا مشن بن گیا ہے جو شخص جتنا جھوٹ بولتا ہے اس سے عارضی فائدے اٹھا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثناء نے کہا کہ سچ بولنے میں جو سکون ہے اس سے دل مطمئن رہتا ہے ، مجھے جھوٹ بولنے اور غیبت کرنے والوں سے سخت چڑ ہے اور ی میری کمزوری ہے کہ میں لوگوں سے سچ بولتی ہوں اور دوسروں سے بھی سچ کی توقع رکھتی ہوں مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں جھوٹ بولنے کی عادت ترک کر دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :