سابق کپتان وقار یونس نے چیف کوچ کے لئے درخواست دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:37

سابق کپتان وقار یونس نے چیف کوچ کے لئے درخواست دینے کا تاحال کوئی فیصلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) سابق کپتان وقار یونس نے چیف کوچ کے لئے درخواست دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں وقاریونس نے کہاکہ پی سی بی کا اشتہار دیکھنے کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کروں گا۔وقار یونس نے کہا کہ ان سے کسی نے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا، اس لئے انہیں جاب نہ ملنے کا کوئی افسوس نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دینے کا اب تک فیصلہ نہیں کیا۔ پی سی بی کی جانب سے اشتہار دیکھ کر ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاست بنگال کے ساتھ ان کا تین سالہ معاہدہ ہے مگر اس سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جو ہونا تھا وہ ہو چکا اب ماضی کی جانب دیکھنے کے بجائے مستقبل میں بہتری کی حکمت عملی تیار کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :