قومی سافٹ بال چمپئن شپ کل اختتام پذیر ہوگی

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی سافٹ بال چیمپئن شپ (آج) اتوار کو اختتام پذیر ہوگی، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان قصوری نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپئن شپ میں پانچ ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان ، سندھ اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے آخری روز(آج) اتوار کو پہلا میچ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ میں بلوچستان اور پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :