قومی ہاکی میں بہتری اور اچھے نتائج کیلئے ضروری ہے کھلاڑیوں کو ملازمت دی جائے ، شہباز سینئر

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایچ ایف ایگز یکٹیو بورڈ کے رکن شہبازسنیئر نے کہا ہے کہ قومی ہاکی میں بہتری اور اچھے نتائج کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کو ملازمت دی جائے ، پی ایچ ایف کے حالیہ فیصلوں سے قومی ہاکی میں دو سے تین ماہ میں بہتر آ ثار نظر آ نے لگیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حالیہ فیصلوں سے قومی ہاکی میں دو سے تین ماہ میں بہتر آ ثار نظر آ نے لگیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے پی ایچ ایف سے تعاون کیا ہے ان کے ذاتی مقاصد نہیں ہیں وہ کسی لالچ کے بغیر پی ایچ ایف کی خواہش اوردرخواست پر آگے آے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین ، شہناز شیخ، منظور الحسن ماضی میں ہر عہدے پر کام کر چکے ہیں اور ان کے دور میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی یہ تمام کھلاڑی اپنے تجربہ سے قومی ہاکی کو بہترمقام دلاسکتے ہیں شہباز سنیئر نے کہا کہ انہیں قومی امید ہے کہ اگر نئی ٹیم انتظامیہ کو مکمل اختیا رات کے ساتھ کام کر نے دیا گیا تو وہ ایشین گیمز میں ہی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم میں صلاحیتوں کی کمی نہیں انہیں ایک دو بڑے مقابلوں میں جیت کی ضرورت ہے جس سے ٹیم کام یابی کے ٹریک پر آ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں فیڈریشن کا ساتھ دیا ہے۔تجربہ کار آ فیشلز کھلاڑیوں میں جیت کاجذبہ اور عزم پیدا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے بورڈ کے اگلے اجلاس میں قومی ہاکی میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کریں گے جس میں ڈومیسٹک ہاکی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی تجویز بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے مالی مسائل حل کئے جا ئیں۔

پی ایچ ایف میں مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی کام کر نے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے ما لی معاملات میں بہتری آسکے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی سے بھی اپیل کی کہ وہ فیڈریشن کے مسائل کو حل کر نے کیلئے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو مضبوط بنا نے کے لئے کھلاڑیوں کا زیادہ سے زیادہ پول تیار کر نا ہوگا ہر پوزیشن پر دو سے تین کھلاڑی تیار کر نا ہونگے۔جونیئر سطح پر نئے کھلاڑی تلاش کئے جائیں ، کوچنگ کے معیار میں بھی بہتری لانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :