پی ٹی سی ایل میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزیدتین میچزکل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 19 اپریل 2014 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام جاری پی ٹی سی ایل میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزیدتین میچز(آج) اتوارکو ا یمبیسی روڈ کرکٹ گراؤنڈ ، جی سکس میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ فارن میڈ یا الیون اور ڈان کی ٹیموں کے درمیان دن بارہ بجے کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں اے ٹی وی کا مقابلہ میٹر وواچ سے دوپہر دو بجے کھیلا جائیگاجبکہ تیسرے میچ میں ایکسپریس ٹی وی کا اے آر وائی سے ٹکراؤ شام چار بجے ہوگا۔ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 28 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :