سپرماڈل صوفیا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا

ہفتہ 19 اپریل 2014 12:36

سپرماڈل صوفیا خان نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) پاکستان فیشن انڈسٹری پرراج کرنے والی سُپرماڈل صوفیا خان المعروف ( فیا خان ) نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیدیا۔ سُپرماڈل نے سال 2014ء اور2015ء میں فیشن کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بہترین اننگز کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ پاکستان اورپڑوسی ملک بھارت کے معروف فلم میکراداروں نے مرکزی کرداروں کی پیشکش کی گئی ہے جس کے معاملات طے ہونے پرجلد ہی حمتی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی ڈانس فارمز پرعبوررکھنے والی سانولی حسینہ جرمن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ پاکستان میں ماڈلنگ کے علاوہ میزبانی کے شعبے میں بھی خوب کامیابی حاصل کیں۔’’ایکسپریس‘‘ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوفیا خان نے بتایا کہ فنی سفر2007ء سے جرمنی میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

برلن میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ڈانس کی مختلف اقسام کی تربیت حاصل کی اورپھرباقاعدہ استاد کی حیثیت سے سٹریٹ ڈانس، ہپ ہاپ اوربالی ووڈ کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

اسی دوران ایک جرمن فلم میں اداکاری کی آفرہوئی تواداکاری کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔

جرمنی میں کام کے بہترین مواقع میسرتھے لیکن مجھے پاکستان میں رہ کراورپاکستان کے لیے کچھ کرنا تھا۔ اس جذبے کے ساتھ پاکستان آئی تھی۔ مجھے بچپن سے ہی شوبز کی دنیا پسند تھی۔ اسی لیے جب یہاں آئی توفیشن انڈسٹری میں کام کرنے کاموقع ملا۔

ریمپ پرپہلی کیٹ واک کی اورملنے والے رسپانس نے فیشن انڈسٹری میں میرے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ مجھے فیشن انڈسٹری میں پاکستان کے بہترین ڈریس ، جیولری ڈیزائنرز ، ہیئراسٹائلسٹ، میک اپ آرٹسٹ اورفوٹوگرافروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا۔ پاکستان فیشن انڈسٹری کی نمائندہ کی حیثیت سے ملک اور بیرون ملک ہونیوالے فیشن شوز میں حصہ لیا اورہرجگہ پاک وطن کا نام روشن کیا۔

اس وقت پاکستان فیشن انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فیشن انڈسٹریوں میں کیا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاں ہونیوالے فیشن ویک کی خبریں دنیا بھرکے معروف اخبارات میں شائع کی جارہی ہیں۔ دیکھا جائے تویہ ہماری فیشن انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

جہاں تک بات پاکستان اوربھارتی فلمی دنیا کی ہے تومیں چند برس قبل ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے مجھے ممبئی جانے کا موقع ملا۔

اس دوران بالی وڈ کے بہت سے سپراسٹارز ، ڈائریکٹر اورفلم پروڈیوسرزکے انٹرویوکرنے کا موقع ملا۔ اس دوران مجھے بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکارانیل کپورنے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی، لیکن میں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان میں بھی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی مگرفلموں کی کہانی اورکرداراس قدر جاندار نہ تھے کہ میں ان کوقبول کرتی۔

انھوں نے مزید بتایاکہ پاکستان میں اب اچھی فلمیں بننے کا رجحان شروع ہوا ہے۔

مجھے بھی اچھے پراجیکٹس کے لیے پیشکش کی جارہی ہیں جن کے معاملات طے پاجانے کے بعد بڑی اسکرین پراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کروں گی۔ جہاں تک بات ٹی وی سیریلز میں کام کرنے کی ہے تومیرا مزاج ڈراموں میں کام کرنے کا نہیں لگتا۔ اس لیے میری کوشش ہوگی کہ ڈراموں کے مقابلے فلموں میں کام کرنے کوترجیح دونگی۔

ایک سوال کے جواب میں صوفیا خان نے بتایا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی نئی اننگزشروع ہوئی ہے اورابھی انٹرنیشنل معیار کی فلمیں بننے کا آغازہواہے۔ مگرایک بات طے ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور آنے والے چند برسوں میں پاکستان کا نام دنیا کی بہترین فلم انڈسٹریوں میں شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :