پرویز مشرف کا علاج کیلئے آج کراچی منتقل ہونے کا امکان

ہفتہ 19 اپریل 2014 12:23

پرویز مشرف کا علاج کیلئے آج کراچی منتقل ہونے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اپریل 2014ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا علاج کی غرض سے آج اسلام آباد سے کراچی منتقل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف آج سہ پہر 3 بجے چک شہزاد میں واقع اپنے فارم ہاؤس سے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچیں گے اور پھر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ پی این ایس شفاء میں اپنا علاج کرائیں گے۔

سابق صدر پرویز مشرف کی متوقع کراچی روانگی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جب کہ ڈاکٹرز نے بھی سابق صدر کو ہوائی سفر کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دل کی تکلیف کے باعث 3 ماہ راولپنڈی کے آرمڈ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں زیر علاج رہنے کے بعد چند روز قبل ہی اپنے فارم ہاؤس منتقل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :