لاہور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر دئیے

جمعہ 18 اپریل 2014 01:03

لاہور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) لاہور میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر دئیے گئے ،بوری بند لاش کو لیجانے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا‘ اقبال پارک لاری اڈا کاوہ گھر جو غیرت کے نام پر مقتل بن گیا،پولیس کے مطابق بادامی باغ کا 20 سالہ رانا عاقب اس گھر کی لڑکی کو پسند کرتاتھا،والدین نے دو ماہ پہلے لڑکی کی شادی کردی،مگر لڑکی واپس میکے آگئی اور دونوں میں رابطے شروع ہو گئے،لڑکی کے والد اور چچاؤں نے عاقب کو بہانے سے گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ،ملزمان افتخار اور سرفراز لاش کے ٹکڑے بوری میں بند کرکے دریا برد کرنے جا رہے تھے کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقتول عاقب کے والد کا کہناہے کہ اس کا بیٹا دو روز پہلے گھر سے نکلا، پولیس نے شناخت کے لئے بلایا تو لاش اس کے عاقب کی نکلی۔قتل کی واردات سے علاقے میں خوف پھیل گیا اورمحلے دار کچھ بتانے سے قاصر نظر آئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کا باپ مرکزی ملزم لیاقت فرار ہے تاہم دو چچا گرفتار ہیں جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :