وزیراعظم نے حاجیوں كیلئے سعودی كمپنیوں سے کھانا لینے كی پابندی کا نوٹس لے لیا

جمعہ 18 اپریل 2014 00:00

وزیراعظم نے حاجیوں كیلئے سعودی كمپنیوں سے کھانا لینے كی پابندی کا نوٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے حاجیوں كے لئے سعودی كمپنیوں سے كھانا لینے كی پابندی كا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سے سعودی عرب كو لكھے گئے خط كی تفصیلات طلب كرلیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے کھانے کی پابندی پر سردار یوسف كو طلب كیا اور ان سے معاملے كی تفصیلات طلب کیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بتایا كہ پابندی كے معاملے پر سعودی حكام كو خط لکھا گیا لیكن انہوں نے كھانا دینے كے معاملے میں پاكستانی حاجیوں كو استثنیٰ دینے سے معذرت كرلی جس كے بعد سعودی حكومت كو فیصلے پر نظر ثانی كے لئے بھی خط لكھ دیا ہے۔ سردار یوسف کے مطابق سعودی حكام كا كہنا ہے كہ یہ پابندی صرف پاكستان كے لئے نہیں بلکہ تمام ممالک كے لئے ہے اور اگر پابندی برقرار رہی تو كھانے كی مد میں ہر حاجی کو 700 ریال اضافی ادا كرنا ہوں گے۔وزیراعظم نے معاملے پر خط كی كاپیاں اور دیگر تفصیلات مانگ لیں جو انہیں ارسال كردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :