حکومت نے طالبان مذاکرات کاروں کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور کی منصوبہ بندی شروع کر دی،وزیر داخلہ سے مولانا سمیع الحق کی زیر قیادت تحریک طالبان پاکستان کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کریگی ،حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو بات چیت میں شامل کرنے کا امکان ،ملاقات رواں ہفتے متوقع

جمعہ 18 اپریل 2014 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) حکومت نے طالبان مذاکرات کاروں کے ساتھ امن بات چیت کے نئے دور کی منصوبہ بندی شروع کر دی ذرائع کے مطابق طالبان کے جنگ بندی کے انکار کے باوجود حکومت امن مذاکرات کیلئے پر عزم ہے اور رواں ہفتے کے آخر میں یہ عمل متوقع ہے۔ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کو بعض اعتراضات ہیں تو ہمیں بھی تحفظات ہیں"۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت تعطل کو ختم کرنے کیلئے امن کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔چوہدری نثار نے اس بات کو دہرایا کہ جنگ بندی کے بغیر امن مذاکرات میں پیش رفت ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی زیر قیادت تحریک طالبان پاکستان کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی، سے ملاقات کریں گے۔ایک سینئر عہدیدار نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو بھی بات چیت میں شامل کرنے کا امکان ہے۔