پولیس کو مثالی و مضبوط فورس بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،سیداخترعلی شاہ ،صوبائی حکومت کی جانب سے ریگولر پولیس فورس اور سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اسلحہ و ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل ریکارڈ نہ رکھنے پر 157اسلحہ ساز فیکٹریوں اور اسلحہ ڈیلروں کے آرمز لائسنس معطل کر دئیے

جمعہ 18 اپریل 2014 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے صوبے کو امن کا گہوارہ اور خیبر پختونخوا پولیس کو مثالی و مضبوط فورس بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سید اختر علی شاہ نے امن و امان کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنر کی طرف سے خیبرپختونخوا آرمز ایکٹ2013،خیبر پختونخوا ایکسپلوزیو ایکٹ2013،خیبر پختونخوا ایکسپلوزیو سبسیٹنز ایکٹ2013، غیر قانونی ہتھیاروں کی واپسی کے لئے سرنڈر آرمز ایکٹ2013اور خیبر پختونخوا آرمز رولز2013کی منظوری دی جا چکی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ریگولر پولیس فورس اور سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر پولیس کے لئے خصوصی طور پر ماہانہ الاؤنس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس فورس کو جدید خود کار ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا ہے دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کے لئے انسداد دہشت گردی فورس اور کوئیک ایکشن فورس بنانے کا فیصلہ بھی کر دیا گیا ہے صوبے میں تین ماڈل پولیس سٹیشن اور متعدد نئے پولیس سٹیشنز،نئی پولیس لائنز،پولیس فورس کی بہترین تربیت کے لئے نئے ٹریننگ سنٹرز اور کینائن یونٹ بنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے فرنٹیئر کانسٹبلری کے50پلاٹون واپس بلا لئے گئے ہیں ۔کالے شیشے والی گاڑیوں کے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی لگا د ی گئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانی دینے والے پولیس کے 29شہداء کے بیٹوں و بھائیوں کو اے ایس آئی بھرتی کر لیا گیا ہے جبکہ 129شہداء کے بیٹوں اور بھائیوں کو اے ایس آئی بھرتی کرنے کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے اورخیبر پختونخوا پولیس فورس میں قبائلی نوجوانوں کی بھرتی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجاچکا ہے اسلحہ و ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل ریکارڈ نہ رکھنے پر 157اسلحہ ساز فیکٹریوں اور اسلحہ ڈیلروں کے آرمز لائسنس معطل کر دئیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں تمام تر خطرات کے باوجود محرم اور عید میلاد النبی کے دوران صوبے میں مثالی امن و امان برقرار رکھنا ،خیبر پختونخوا حکومت محکمہ داخلہ اور پولیس فورس کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :