الیکشن کمیشن نے مولانا احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 18 اپریل 2014 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) این اے اناسی جھنگ سے مولانا محمداحمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفکیشن الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا الیکشن ٹربیونل نے نو اپریل کو مسلم لیگ (ن )کے منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا۔ شیخ محمد اکرم کے خلاف مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل کے خصوصی جج جاوید رشید محبوبی کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں بینک نادہندگی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :