نیب نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا

جمعہ 18 اپریل 2014 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے والے صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا جمعہ کو نیب دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے والے ضلع مردان کے ڈی ایس پی کو عدالتی احکامات کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈی ایس پی ضلع پشاور کے تھانے حیات آباد میں ایس ایچ او تعینات تھا تو لوگوں نے اس کی کرپشن کی شکایات درج کرائیں جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ نے اس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :