قائدایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق کی گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے ملاقات،ملک اقتصادی طور پر خودکفالت کی راہ پر چلتے ہوئے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے ، راجہ ظفر الحق

جمعہ 18 اپریل 2014 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) قائدایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق نے گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی سے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں سے جاری ایک بیان کے مطابق راجہ ظفر الحق نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کے مثبت رویوں کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ ملک اقتصادی طور پر خودکفالت کی راہ پر چلتے ہوئے منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم ترقی کی منزلیں طے کر کے اقوام عالم میں بلند درجہ حاصل پائے گا۔ پاکستان قوم میں صلاحیتوں کی کمی نہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر ملکی مجموعی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔