کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار کا چینی انجینئر پر تشدد

جمعہ 18 اپریل 2014 20:09

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار کا چینی انجینئر پر تشدد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل۔2014ء) کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے چینی انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے خلاف چین سے تعلق رکھنے والے دیگر انجینئرز نے کام چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر چینی انجینئر انجنوں کی مرمت کررہے تھے کہ اس دوران ان کی حفاظت پر مامور محمد اعجاز نامی پولیس اہلکار نے ایک انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

واقعے کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر چین سے تعلق رکھنےوالے تمام انجینئرز نےکام چھوڑ دیا۔ ایس ایس پی ریلوے روبن یامین کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے کر معطل کردیا گیا۔پولیس اہلکار محمد اعجاز کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا جب کہ اس کے رشتہ داروں نےاس پر کالا جادو کروا رکھا ہے جس کی پریشانی سے دماغ کام نہیں کررہا تھا۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ جس وقت انجینئر کو تشدد کا نشانہ بنایا اس وقت اس کے ذہن میں یہ بات تھی کہ چین ہمارا دوست ملک ہوکر ہمیں غیر معیاری چیزیں دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :